پنجاب حکومت سموگ کے تدارک کیلئے سنجیدہ، آئندہ بجٹ میں اضافی فنڈز کیساتھ سکیمیں مختص ہوں گی

 پنجاب حکومت سموگ کے تدارک کیلئے سنجیدہ، آئندہ بجٹ میں اضافی فنڈز کیساتھ سکیمیں مختص ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : پنجاب حکومت سموگ کے تدارک کیلئے سنجیدہ، نگران حکومت کی ہدایات پر سموگ کو ختم کرنے کیلئے ماہرین ماحولیات ملکر موثر منصوبہ بندی کریں گے آئندہ بجٹ میں اضافی فنڈز کیساتھ سکیمیں مختص ہوں گی۔

پنجاب میں آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے محکموں سے سکیمیں طلب کی جارہی ہیں۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطابق آئندہ نئے مالی سال میں نگران حکومت کی ہدایات پربجٹ میں سموگ کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سےمحکمہ ماحولیات کوسموگ کے خاتمے پر سکیمیں دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب آئندہ بجٹ میں سموگ کے خاتمے اور زراعت کی ترقی ہدف ہوگااورمحکمہ جنگلات کو بھی اپنی بیشتر شجرکاری اور ماحول دوست اسکیمز دینے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔