ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

Aisam ul Haq
کیپشن: Aisam ul Haq
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (سٹی42) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نئے سال کے آغاز پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جو ایک تقریب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعصام الحق اپنے والدین کے ساتھ ایک تقریب میں ڈانس کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں اعصام نے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دی اور لکھا کہ سب کے لئے نیا سال ایسے ہی اچھا رہے جیسے یہ لمحہ میرے لئے ہے، جب میں اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کر رہا ہوں اور میری اہلیہ ویڈیو بنارہی ہیں۔ اعصام الحق نے سب کے خوش اور محفوظ رہنے کی دعا کی۔

ٹینس اسٹار کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ان کے لیے مداح نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔