راؤ دلشاد: ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک رہی، اسسٹنٹ کمشنرز نے مجموعی طور پر 29 دکانوں و ریسٹورنٹس، میرج ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسیل کیا جبکہ 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بھیا کباب ماڈل ٹاؤن کو سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں 02 دکانوں کو سیل کروایا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 08 دکانوں،04 ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو سیل جبکہ 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 08 دکانوں، 04 ہوٹلز و ریسٹورنٹس، 01 میرج ہال اور 01 ویڈنگ لان کو سیل کیا۔
تحصیل کینٹ میں مینگو، ناصر موبائلز، حسن پان شاپ، لیوانتی مین، محمود سینیٹری، رحمن الیکٹرانکس، لاثانی ویجیٹیبلز، عثمان سٹیشنری، کافی پلانٹ، سیکنڈ کپ کافی، بندو خان اور براڈ وے کو سیل کیا گیا. تحصیل سٹی میں ہئیر شاپ، کے این این ایز چکن، بھورجن شوز، ہئیر سٹور، فن فلیکس گیمز، نیو لک ہئیر سٹائل سیلون، گولڈن بیکرز، میاں میڈیکل سٹور، خان ٹی سٹال ریسٹورنٹ، سپر گرل برگر ریسٹورنٹس، صابر سجی اینڈ تکہ ہاؤس، بنو بیف پلاؤ، تاج غازی میرج ہال اور سہیل ویڈنگ لان کو سیل کیا گیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں، ریسٹورنٹس و ہوٹلز کو سیل کیا جا رہا ہے۔