معروف گلوکار علی عباس کا نیا گانا " اللہ جاندا" ریلیز کردیا گیا، گانے کی ویڈیو میں ماڈل اداکارہ زویا نظامی نے ماڈلنگ کی ہے۔
نوجوان نسل کے معروف گلوکار علی عباس نے نئے سال کی خوشی میں اپنا نیا گانا " اللہ جاندا اے " ریلیز کیا ہے۔ جس کی شاعری ایم ایس عابد کی ہے اور اس گانے کی کمپوزیشنز ایاز سونو اور نقی علی نے تیار کی ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں نامور ماڈل اداکارہ زویا نظامی نے علی عباس کے ساتھ ماڈلنگ کی ہے اور گانے کی ویڈیو کو بڑی خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے۔
زویا نظامی کا کہنا ہے کہ انہیں علی عباس کے گانے میں ماڈلنگ کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔