(سٹی 42) اک چراغ اور بجھا ، چھاگئی شام غم ، علم وآگاہی کا ایک اور باب بند ہوگیا، ایچی سن کالج کے سینئر استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ 101 برس کی میں انتقال کرگئے۔
علم و آگاہی کا ایک اور باب بند ہوگیا، 75 سال تک تدریسی خدمات سرانجام دینےوالے ایچی سن کالج کے سینئر استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ انتقال کرگئے ہیں ان کی عمر 101 برس تھی، جیفری ڈگلس وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے بھی استاد رہے۔
برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے ایچی سن کالج کے سینئراستاد جیفری ڈگلس لینگ لینڈ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،اپنے ٹویٹ میں تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم دوست اور کئی نسلوں کے استاد سے محروم ہوگیا.
Pakistan has lost a great friend and teacher of generations of its students. We today mourn Major Geoffrey Langlands CMG MBE HI SPk who passed away in Lahore aged 101. pic.twitter.com/XF6UJtAa1n
— Thomas Drew (@TomDrewUK) January 2, 2019