ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیل کاسٹنگ ملز، بجلی کے اضافی بل کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

سٹیل کاسٹنگ ملز، بجلی کے اضافی بل کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منیر باجوہ: لاہور ہائیکورٹ نے سٹیل کاسٹنگ ملز کو بجلی کا 16 لاکھ روپے اضافی بل بھیجنے کیخلاف درخواست پر لیسکو سے جواب طلب کرتے ہوئے ملز کی سپلائی بند کرنے اور بحال کرنے سے متعلق نیپرا پالیسی بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق مسٹر جسٹس جواد حسن نے ایم ایس میٹرو سٹیل کاسٹنگ کی درخواست پر سماعت کی۔ میٹرو سٹیل کاسٹنگ ملز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2011 میں لیسکو کی طرف سے 50 لاکھ روپے بل بھیجا گیا جبکہ اصل بل 34 لاکھ تھا، لیسکو کو اضافی بل واپس لینے کی درخواست دی لیکن درخواست پر عمل درآمد کرنے کے بجائے میٹرو سٹیل ملز کا ٹرانسفارمر اتار لیاگیا، جس کی وجہ سے سٹیل ملز گزشتہ سات سال سے بند ہے۔

 درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لیسکو کو بل کی مد میں چیک بھی جمع کروا جا چکے ہیں لیکن لیسکو کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ہائیکورٹ سے پہلے گزشتہ سات سال تک کیس الیکٹرک انسپکٹر لیسکو کے پاس چلتا رہا اور الیکٹرک انسپکٹر نے بھی فیصلہ میٹرو سٹیل کاسٹنگ ملز کے حق میں دیا لیکن لیسکو کی طرف سے فیصلہ پر بھی عملدرآمد نہ کیا گیا لہٰذاعدالت لیسکو کو بجلی سپلائی بحال کرنے اور اضافی بل وصول کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے لیسکو سے 9 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔