ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آریو انچارجزکا ٹریننگ کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی آفس کا دورہ

پی آریو انچارجزکا ٹریننگ کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی آفس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:ڈولفن ہیڈ کوارٹر والٹن کے زیر تربیت پی آر یو انچارجز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا، وفد کو سیف سٹیز کی جانب سے پی آر یو گاڑیوں پر لگائے جانے والے کیمروں سے مانیٹرنگ بارے معلومات دی گئیں۔

وفدنے سیف سٹیز پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کرنے اور ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پی آر یو انچارجز کو روڈ پر ہونے والے حادثات وجرائم کی ویڈیو شہادت حاصل کرنے بارے بھی رہنمائی دی گئی۔ وفد کوویڈیو کنٹرول سسٹم،کیمروں کی مانیڑنگ، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم کی ورکنگ بارے بھی معلومات دی گئیں۔