گھی، چینی اور چکن کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

Sensitive Price Index, Vegetable oil, Ghee, Sugar, Chicken prices decline, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : گھی، چکن اور  چینی کی قیمتوں میں اس ہفتے کمی ہو گئی۔ قومی ادارہ شماریات نےہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ 

 ادارہ شماریات کے مطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کی کمی ہوئی ہے  جبکہ ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح41.05 فیصد پر آگئی  ہے ۔

 جاری رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں13 اشیاء مہنگی  ہوئی ، 14 اشیاء سستی ہوئیں،جبکہ  24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں  پیاز 22 روپے68 پیسے فی کلو،کیلے 2 روپے 97 پیسے فی درجن,لہسن 13روپے 49 پیسے فی کلو ،دال چنا 2 روپے 52 پیسے دال اورماش 4 روپے 49 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ  انڈے,چاول,مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا ۔

  اس کے علاوہ   حالیہ ہفتے میں  ٹماٹر28 روپے 5 پیسے، آلو 5 روپے67 پیسے فی کلو سستے ہوئے،چکن 13روپے29 پیسے,چینی 2 روپے 75 پیسے فی کلو،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10 روپے 96 پیسے سستا ہوا، جبکہ  ایل پی جی,گھی,دال مونگ,دودھ, دہی بھی سستی ہوئی۔