گجر پورہ کے علاقے میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں

گجر پورہ کے علاقے میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی:  گجر پورہ کے علاقے میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں, تھانہ گجر پورہ کی حدود بیگم پورہ میں چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کا  کپڑا لے اڑے ۔

تفصیلات کے مطابق   بیگم پورہ کے علاقے میں کپڑے کی دکان میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ڈھائی لاکھ مالیت کا کپڑا چرا لیا،  متاثرہ دکاندار رحیم گل کا کہنا تھا کہ درخواست دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر کوئی عملی کارروائی نہیں ہورہی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے کوئی کاروائی نہیں کی، گجر پورہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں جبکہ علاقے میں پولیس پٹرولنگ نہ ہونے کے برابر ہے،  مطالبہ ہے کہ جلد کاروائی کر کے ملزمان گرفتار کیے جائیں اور چوری شدہ مال برآمد کرواہا جائے ۔

  دوسری جانب جنوبی چھاونی کے علاقے آئیرپورٹ روڑ پر واقع پلازہ میں موجود بک شاپ اور میڈیکل سٹور میں ایک چور نے وارداتیں کیں، وارداتوں کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پہلے بک شاپ کا دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور کیش باکس پر ہاتھ صاف کرتا رہا ۔

بک شاپ میں واردات کے بعد چور نے میڈیکل سٹور کا رخ کیا اور لاکھوں کی نقدی چرا کر فرار ہو گیا، واردات کی سی سی ٹی وی میں چور کو دروازہ توڑتے اور پھر کیش چراتے دیکھا جا سکتا ہے، چور آدھہ گھنٹہ تک تسلی کےساتھ دونوں دوکانوں میں واردات کرتا رہامتاثرہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس کو وارداتوں کی سی سی ٹی وی اور درخواستیں فراہم کر دی گئیں مگر پولیس نے تاحال وارداتوں کے مقدمات ہی درج نہیں کئے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer