ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) ریل کے ذریعے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کی سنی گئی، کیٹرنگ سروس کیلئے 7 ٹرینوں کی ڈائننگ کاریں اور کچن پورشن8 کروڑ 18 لاکھ میں نیلام، نیلامی کی ختمی منظوری کے بعد مسافروں کو دوران سفر کھانے پینے کی اشیاء میسر آسکیں گئیں.
 
تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر نے کیٹرنگ سروس کیلئے 7 ٹرینوں کی ڈائننگ کاریں اور کچن پورشن8 کروڑ 18 لاکھ میں نیلام کردیں، حتمی منظوری ریلوے حکام دیں گے، جبکہ 8 مسافر ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں میں نجی شعبہ کی عدم دلچسپی ، کوئی بڈ نہ آسکی، ریلوے کی 15 مسافر ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں اور کچن پورشن کی نیلامی کیلئے 10 نومبر کو ٹینڈر ہوئے تھے۔

ٹیکنیکل بڈ میں کوالیفائی کرنے والی فرموں کی گذشتہ روز فنانشل بڈز کھولیں گئیں، قراقرم ایکسپریس ٹرین کا کچن پورشن 1 کروڑ 96لاکھ سے زائد میں نیلام ہوا، پاکستان ایکسپریس کی ڈائننگ کار 1 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار، راولپنڈی ریل کاروں کے کچن پورشن1 کروڑ 7 لاکھ، تیز گام ٹرین کی ڈائننگ کار1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد جبکہ کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار 1 کروڑ 67 لاکھ میں نیلام ہوئی۔ نیلام ہونے والی سات ٹرینوں کی حتمی منظوری ریلوے اعلی حکام دیں گئے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer