ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع کچہری میدان جنگ بن گئی

ضلع کچہری میدان جنگ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کچہری میدان جنگ بن گئی، پیشی پر آئے دو گروپ آپس گتھم گتھا، لاتوں، گھونسوں اوراینٹوں کا آزادانہ استعمال، اینٹ لگنے سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماتحت عدالتوں میں لڑائی جگھڑے کے واقعات عام ہیں۔ ضلع کچہری میں امانت میں خیانت کے مقدمے کی پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ دونوں طرف سے لاتوں، مکوں اوراینٹوں کا خوب استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی میں ایک شخص کے سرپراینٹ لگنے سے وہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جھگڑا کرنے والے دیگر افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لوئر مال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ساندہ میں دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج ہے جس کی پیشی کے لیے فریقین ضلع کچہری آئے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer