ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

300 سے زائد ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار، عوام کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

300 سے زائد ہاؤسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار، عوام کے کروڑوں روپے ڈوب گئے
کیپشن: City42 - Illegal Housing Schemes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ): عوام ہوجائیں ہوشیار، ایل ڈی اے کی حدود میں 300 سے زائد ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ لاہور کی حدود میں 109 جبکہ بقیہ ہاؤسنگ سکیمیں لاہور کے ملحقہ علاقوں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب و دیگرمیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے غیر قانونی سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا جبکہ اخبارات میں شہریوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نیب لاہور بھی غیر قانونی سکیموں کے خلاف از خود کریک ڈاؤن میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور اب تک 9 سکیموں کے 175 متاثرین کو ڈویپلرز کی جانب سے لوٹی رقم لوٹا دی گئی ہے جبکہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر کارروائی مستقل طور پر جاری ہے۔

غیر قانونی سوسائٹیوں کے جال میں پھنسنے والے معصوم شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ بر وقت رہتے کارروائی کر لیتی تو انکا کروڑوں کا نقصان نہ ہوتا۔