باجوڑ دھماکا؛خیبر پختونخوا میں اجتماعات پر پابندی لگ گئی

Ban on Public gatherings in Khyber Pakhtoonkhwa, Khar Suicidal attack, Bajor, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: باجوڑ کے ضلعی صدر مقام خار میں ہونے والے  خودکش بم دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ،محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا،،مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔

مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی ، امن و امان کی سنگین صورتحال، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایاگیا ہے،عوامی اجتماعات سمیت جلسے ،جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔ سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔