سٹی 42: مناواں میں لوہے کی بھٹی میں مزدو رگر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ ، فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ مناواں پولیس بھی واقعہ چھپانے میں ملوث نکلی۔
تفصیلات کے مطابق مناواں میں لوہے کی بھٹی میں مزدو رگر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ پر28 جولائی کو ہی انتظامیہ نے ایس ایچ او مناواں سے رابطہ کیا،ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوسلیم شوکت نےکارروائی کی بجائےفیکٹری انتظامیہ سے بھاری رشوت کے عوض معاملے کو دبانے میں ساتھ دیا، ہفتے کے روز ایس پی کینٹ کی ہدایت پرمناواں پولیس فیکٹری گئی اورچند افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کوفیکٹری مالکان سے معاملات طےپانے پرچھوڑا گیا جبکہ ایس ایچ اونےافسران کو غلط معلومات دی کہ متاثرہ فیملی کارروائی نہیں کرانا چاہتی۔ جاں بحق مزدور کی فیملی کا کہنا ہے کہ مناواں پولیس نےکوئی رابطہ ہی نہیں کیا، ہم کارروائی کروانا چاہتے ہیں ،
وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر لیبر آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا مگر وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے باوجود مناواں پولیس نے کوئی گرفتاری نہ کی۔