پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلم تیار

پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلم تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فلم ”دال چاول“ تیار ہوگئی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلم کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلم کی کاسٹ سمیت پی ایس سی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر نے فلم پر بریفنگ دی۔

پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فلم دال چاول کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب قربان لائنز میں واقع پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر میں ہوئی۔ سی او او سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر سمیت ہدایتکار اویس خالد، اداکارہ مومنہ اقبال، سفیان علی اور دیگر نے فلم کے حوالے سے بتایا۔

فلم میں جہاں شہر لاہور کی ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے وہیں محکمہ پولیس کے امیج کو مثبت دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور فلم کی موسیقی بھی سی او سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر نے ترتیب دی ہے۔

فلم 4 اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا اور فنکاروں سمیت سیف سٹیز اتھارٹیز انتظامیہ فلم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔