( زاہد چودھری ) سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل، ستتر ہزار چھ سو بیاسی امیدواروں نے آن لائن رجسڑیشن کرائی، 65 فیصد طالبات اور 35 فیصد طلبہ رجسٹرڈ ہوئے، لاہور میں بیس ہزار پچپن امیدوار انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ آن لائن رولنمبر جاری کردیا گیا، ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، مجموعی طور پر پنجاب بھر سے ستتر ہزار چھ سو بیاسی امیدواروں نے آن لائن رجسٹریشن کروائی۔ 50448 طالبات اور 27234 طلبہ امتحان میں حصہ لیں گے۔ لاہور میں بیس ہزار پچپن امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ کی رجسڑیشن کروائی جن میں 13685 طالبات اور 6370 طلبہ شامل ہیں، مجموعی طور پر 65 فیصد طالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیں گی۔
انٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور میں 8 سنٹرز قائم ہونگے جن میں سے 6 طالبات کیلئے مختص ہونگے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے 13 شہروں میں میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 25 اگست کو ہوگا۔