پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر ایل سی 300 کی بکنگ شروع؛ قیمت کیا؟

Land Cruiser LC300 In Pakistan
کیپشن: Land Cruiser LC300
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آٹو موبل کمپنی ٹویوٹا نے پاکستانی صارفین کیلئے لینڈ کروزر ایل سی 300 زیڈ ایکس کی بکنگ کا آغاز کردیا، اس گاڑی کی قیمت سات کروڑ 25 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، پاکستانی شائقین یہ گاڑی تین کروڑ روپے دے کر بک کرواسکتے ہیں۔

پاک وہیلز کے مطابق ٹویوٹا کی جانب سے یکم اپریل 2022 سے لینڈ کروزر ایل سی 300 زیڈ ایکس کی پاکستان میں بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گاڑی کی بکنگ کرانے والوں کو 50 روپے کے اشٹام پیپر پر یہ بیان جمع کرانا ہوگا کہ وہ بکنگ کے بعد 12 مہینے تک ڈلیوری کا انتظار کریں گے۔

یہ گاڑی جون 2021 میں لانچ کی گئی تھی، یہ اس سے پہلے والے ماڈل سے 200 کلو گرام کم وزنی ہے جس کی وجہ سے گرفت اور گریویٹی کنٹرول کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ ٹویوٹا کے مطابق اس کار کی تیاری میں ڈاکار ریلی کے بہت سے ریسنگ ڈرائیورز نے اپنی آرا پیش کیں جس کی وجہ سے اس میں زیادہ بہتری آئی۔

سیفٹی کے اعتبار سے یہ ایک بہترین ایس یو وی ہے جس میں 13 ایئر بیگز، کروز کنٹرول ، ملٹی ویوو کیمرا اور فرنٹ اور ریئر پارکنگ سینسرز دیے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer