ویب ڈیسک:سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی تھریٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نےکہا کہ عمران خان سیکورٹی تھریٹ ہے، جو پاکستان کو تنہا کررہا ہے، وہ چاہتا ہے اگلی آنے والی حکومت دنیا میں تنہا ہو۔
سعید غنی نے کہا کہ کل تک امریکا کی پالیسیوں کا حامی، آج اس کی مخالفت کررہا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما کا وزیراعظم کےبیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے روتے ہوئے تقریر کی اور اس میں اپنا ہی تذکرہ کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انکی جان کو خطرہ ہے۔