ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف )  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان خان کو مستقل کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت چھ اپریل کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔ جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیر عالم، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان شرکت کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب بار کونسل سے ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین بھٹی سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شریک ہو ں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس شکیل الرحمان خان کو مستقل کرنے کی سفارش کا جائزہ لیا جائے گا اور جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان خان ۔23 اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔

 اس سے قبل جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس شکیل الرحمان خان کو ڈیڑھ سال کی توسیع دی جاچکی ہے۔