ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

افسران کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف )  لاہور ہائی کورٹ کے دس اسٹیبلشمنٹ افسران کے تبادلے، 4 ایڈیشنل رجسٹرارز اور 6 ڈپٹی رجسٹرارز شامل، ترقی پانے والے ایڈیشنل اور ڈپٹی رجسٹرار بھی شامل ہیں۔    

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرارز اور 6 ڈپٹی رجسٹرارز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار سروسز تعینات کیا گیا ہے، انکی جگہ ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار شیخ محمد ندیم کو ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس تعینات کیا گیا ہے۔

ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار سید عابد حسین بخاری کو پروٹوکول اور ریاض حسین شاہد کو ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ تعینات کیا گیا ہے۔ بہتری کارکردگی پر ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرار حماد احمد سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

ڈپٹی رجسٹرار عارف جاوید ڈار کو سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سیل لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے پی آر او سیکشن کو بھی سپروائز کریں گے۔ ڈپٹی رجسٹرارز ریاض احمد خان کو آئی ٹی اینڈ ایم او تعیتات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار حماد احمد بطور سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار کام جاری رکھیں گے۔

اسی طرح ڈپٹی رجسٹرار اکاؤنٹ حافظ سجاد، ڈپٹی رجسٹرار سروسز انعام اللہ بیگ اور ڈپٹی رجسٹرار سسٹم اینڈ نیٹ ورک منیر احمد کی ذمہ داریاں ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سپرد کردی گئی ہیں۔