ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں میں ’’ملنگ‘‘ بنے افراد کیلئے خوشخبری

گھروں میں ’’ملنگ‘‘ بنے افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (وقار گھمن) کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے گھر بیٹھے بڑھی ہوئی داڑھی اور بالوں سے پریشان مت ہوں۔ کال ملاو گھر بیٹھے شیو اور کٹنگ کرواؤ۔ لاہور کے حجام نے آن لائن دکان شروع کرلی، گھر گھر جا کر شیو اور کٹنگ کرنے لگا۔
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں سب کاروبار متاثر ہوئے ہیں، وہیں باربر، ہئیر سلون، اور حجام بھی بے روزگار ہوئے ہیں۔ اسی طرح کے ایک بے روزگار حجام نے فیس بک، واٹس اپ کے زریعے بتایا کہ وہ یہ کام گھر میں بھی آکر کرسکتا ہے۔
بلال حسن کا کہنا ہے کہ دس روز دکان بند ہونے سے بے روذگار بیٹھا تھا،لوٹس اپ، فیس بک پر اپنا نمبر دیا اور لوگوں کی کالز آگئیں،جہاں کوئی بلاتا ہے ان کے گھر جا کر شیو اور کٹنگ کرآتا ہوں۔
دوسری جانب گھر بلا کر شیو کٹنگ کروانے والے بھی خوش ہیں کہ بڑھی ہوئی داڑھی اور بالوں سے جان چھوٹ گئی ہے۔
بلال کی طرح ہزاروں حجام کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ  حکومت نے یکم سے14اپریل تک لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا، نیشنل کمانڈ کوآرڈینشن کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کو جاری رکھا جائے گا، 14اپریل سے پہلےاین سی سی میٹنگ میں بندشیں رکھنے نہ ہٹانے کافیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا  تھا کہ فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے کھانے پینے اور ادویات کی صنعتوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer