ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک بھرمیں دھرنا دینے کی دھمکی دیدی

تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک بھرمیں دھرنا دینے کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاحد علی: داتا دربار کے باہر تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا جاری، بدھ تک مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کا داتا دربار کے باہر مولانا خادم حسین رضوی کی قیادت میں احتجاج دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: عمران خان نے الیکشن 2018 کے حوالے سے بڑا فیصلہ کردیا

مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دھرنا فیض آباد جن مطالبات پر ختم کیا گیا تھا وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے۔ نہ تو انتخاب اصطلاحات میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوئی ہے اور نہ ہی تحریک لبیک کے کارکنان کو شھید کرنے والے مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے۔ حکومت کو بدھ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس کے بعد ملک میں دھرنے دئیے جائیں گے۔