ویب ڈیسک: تھانہ سنبل پولیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم درویش کو تھانہ سنبل پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں 26 نمبر چونگی سے گرفتار کیا تھا.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا، ملزم کو 23 اگست کو گرفتار کرنے کے بعد 24 اگست کو جیل بھیجا گیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں کرنٹ لگنے سے ملزم کی طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد اسے پمز منتقل کیا گیا، پمز میں دوران علاج ملزم درویش دم توڑ گیا۔
پولیس نے ملزم کی لاش پمز ہسپتال کے مارچری ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔