ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ فٹنس مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شام کیا جا سکتا ہے۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کچھ دن آرام کروانے کے بعد اب میچ کے لیے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی، گزشتہ روز دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ کی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں اتوار کے روز بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بولنگ کرنے میں تکلیف پیش آئی تھی۔
ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل (جمعہ) ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔