(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے. وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں.
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کو طبعیت ناسازی کے باعث گزشتہ روز میچ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا. ہسپتال میں ان کا میڈیکل جائزہ لینے کے بعد ہسپتال سے واپس ہوٹل پہنچا دیا گیا.
پی سی بی کا ایک بیان میں کہناتھا کہ وہ رات بھر ہسپتال میں قیام کریں گے۔بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ اسکواڈ ہفتے کو آرام کرے گا، اور کرکٹ کی کوئی سرگرمی طے نہیں ہے۔