ویب ڈیسک: مونس الٰہی اور بے نامی داروں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کے مطابق 4 ارب روپے کی 36 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، مونس الٰہی خاندان پر نائب قاصد کے ذریعے 73 کروڑ روپے کے شوگر ملز شیئر خریدنے کا الزام ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث قیصر اقبال بھٹی کو 2019 میں پنجاب اسمبلی میں نائب قاصد بھرتی کیا گیا، دونوں بے نامی دار وزیراعلیٰٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے قریبی ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ بے نامی اکاؤنٹس باہر سے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے بھی استعمال ہوئے، کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن نائب قاصد پنجاب اسمبلی اور چوہدری فیملی ممبرز کے مابین ہوئی، ملزمان 2008 سے 2011 کے درمیان کی گئی 73 کروڑ روپے کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہے۔
ایف آئی اے نے دستاویزی ثبوت چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرایا۔