ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے اچھی خبر، آج عام تعطیل کا اعلان

Holiday
کیپشن: Holiday
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کمشنر کراچی نے موسمی صورتحال کے سبب آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، تمام سرکاری دفاتر اور کاروبار بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ، جس کے باعث کمشنر کراچی نے آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سردار شاہ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer