قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے میر پور آزاد کشمیر روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میر پور میں زلزلہ کے باعث زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کریں گے، گورنر پنجاب جاتلہ گاؤں میں زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ متاثرین کی امداد کیلئے سامان گزشتہ روز ہی گورنر ہاوس سے آزاد کشمیر بھجوادیا گیا تھا، گورنر پنجاب چودھری سرور زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گےجہاں متاثرین سمیت آزاد کشمیر حکومت کے ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔