پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت سے سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت سے سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گراں فروشی کی من مرضیوں سے سبزیوں کا سنچری کلب مزید توانا، پیاز اور ٹماٹرسمیت اروی، کدو، وبھی، کریلے اور توری کی فی کلو قیمت 100 روپے سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں گراں فروشی عروج پر، سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ کرنے اور گراں فروشی پر ستمبر میں 36 لاکھ 13 ہزار کے جرمانے 788 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

شہر بھر میں سرکاری نرخ نامے نظر انداز کرنے اور گراں فروشی پر گزشتہ ایک ماہ میں 36 لاکھ 13 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے اور 788 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا، 887 افراد کو سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا جبکہ 359 افراد کو جیل بھیجا گیا۔

 ڈپٹی کمشنرلاہور اصغر علی جوئیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer