سٹی 42 (سعدیہ خان) لاہوری ہوشیار، دسمبرمیں سموگ کی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کی وارننگ، بڑھتی فضائی آلودگی سموگ کا مؤجب، محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی۔
تفصیلات کے مطابق نومبر کا آغاز ہو گیا مگر درجہ حرارت میں کچھ خاص کمی رونما نہ ہوئی۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں دن کے اوقات میں فضا میں سلفر نائٹروجن اور کاربن گیسسز کا اخراج خطرناک حد تک بڑھ گیا جس کی وجہ موسم گرد آلودہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی بارش کے باعث زمینی درجہ حرارت کم ہوگا اور نمی کا تناسب 80 فیصد سے بڑھے جو دھند پیدا کرے اور دھند فضائی الودگی کے ساتھ مل کر سموگ میں منتقل ہو گی۔
بڑھتی ہوئی آلودگی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جبکہ ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما میں بارشوں کے باعث عارضی طور پر کچھ خوشگوار تبدیلی رونما ہو گی مگر درجہ حرارت کی وجہ سے دھند میں اضافہ ہو گا۔