واسا نے 10 اہم پیپرز منظوری کیلئے گورننگ باڈی کو بھجوادیے

واسا نے 10 اہم پیپرز منظوری کیلئے گورننگ باڈی کو بھجوادیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنیاب: واسا نے انتظامی اور فنانشل اصلاحات کے لئے دس اہم ورکنگ پیپرز گورننگ باڈی کو منظوری کے لئے بھجوا دیے، سوا دو ارب کی سالانہ گرانٹ کے خاتمے کے لئے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں اضافے کو ناگزیر قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے منظوری کے لئے بھجوائے گئے ورکنگ پیپرز میں گھریلو صارفین کے ٹریف میں اضافے کا ورکنگ پیپر شامل ہے، اس کے علاوہ دو اعشاریہ دو پانچ ارب کی سبسڈی ختم کرنے کے لئے تین آپشنز تجویز کی گئی ہیں، سبسڈی کا مکمل خاتمہ کرکے ٹیرف کو بڑھانا، سبسڈی کا آدھا ریٹ کرنا شامل ہے جب کہ سبسڈی ختم نہ کرنے سے اس میں بڑھوتی ناگزیر تجویز کی گئی ہے۔

سروس سٹیشنز کے ٹیرف کو بڑھا کر فکس ریٹ کرنا، پلازوں کی تعمیر سے آگمینٹیشن چارجز کی وصولی اور بڑھوتی، باٹلنگ پلانٹس سے ایک روپیہ فی لٹر، 4 کروڑ 20 لاکھ فی کیوسک ماہانہ بل وصولی کا ورکنگ پیپر بھی شامل ہے۔ ایل ڈی اے کی طرز پر واسا سب انجنئیر کو تین ہزار روپے الاؤنس دینے، کے پی کے حکومت کی طرز پر واسا انجنئیرنگ الاؤنس فی کس دس ہزار روپے دینے کا ورکنگ پیپر بھی شامل ہے۔

 شہر کے غیر قانونی کنکشنز کوریگولر کرانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ بھی کرایا جائے گا، ایکوفر لائسنس کی فیس دس ہزار جب کہ تجدید کے عمل کو بھی وضع کرنا، چالیس کروڑ کی لاگت سے واسا ہیڈ آفس کی تعمیر کا ورکنگ پیپر بھی شامل ہے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ورکنگ پیپرز ارسال کردیے ہیں جب کہ ایل ڈی اے کی آئندہ گورننگ باڈی میں ورکنگ پیپرز منظوری کے لئے رکھنے کی استدعا کردی گئی ہے۔