ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاسوس کمپنی کے 75 ملازم انڈیا واپس جائیں گے

جاسوس کمپنی کے 75 ملازم انڈیا واپس جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: قطر میں جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والی کمپنی  الظاہرہ العالمی نے اپنے75 انڈین ملازمین کو بتا دیا کہ کمپنی کو بند کیا جا جا ہے اوران کی ملازمت ختم ہو رہی ہے، وہ 31 مئی تک واپس انڈیا چلے جائیں۔ ان ملازموں میں سے  اکثر انڈین نیوی کے سابق اہلکار ہیں۔

الظاہرہ العالمی کمپنی میں چھپ کر قطر حکومت کی جاسوسی کرنے  والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو قطر کی پولیس گرفتار کر چکی ہے۔ ان کے خلاف  جاسوسی کے مقدمے کی آئندہ سماعت دوحہ میں تین مئی کو  ہو گی۔’ظاہرہ العالمی‘ نامی ڈیفینس کمپنی دوحہ میں اپنی تمام سروسز 31 مئی سے بند کر رہی ہے 
خبروں کے مطابق دوحہ میں قائم ’ظاہرہ العالمی‘نے انڈین قومیت کے اپنے تمام ملازموں سے کہا ہے وہ مستعفی ہو جائیں۔ ان کی ملازمت کا آخری دن 31 مئی ہوگا۔ معاہدے کے مطابق ان کی ملازمت کی مدت سنہ 2029 تک تھی۔