ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’کورولوس عثمان‘‘ کے اہم اداکار انتقال کر گئے

’’کورولوس عثمان‘‘ کے اہم اداکار انتقال کر گئے
کیپشن: Kurlus Osman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترک ڈرامہ ’’کورولوس عثمان‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے مایہ ناز اداکار جنید آرکین وفات پاگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق سنیما کی تاریخ میں اپنی بے مثال فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے جنید آرکین کی طبیعت اچانک بگڑگئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ جنید آرکین کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے، ان کا اصلی نام فخر الدین جُریکلی باتیر تھا، وہ 1937ء میں ایسکی شہر میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1963ء میں کیا تھا۔ 

جنید آرکین نے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ ’’کورولوس عثمان‘‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ سفید داڑھی والوں کے سربراہ کے کردار میں نظر آئے تھے، ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تاہم صحتیاب ہوتے ہی انہوں نے دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا۔

عثمان کا کردار ادا کرنے اداکارہ براق اوزچیوت، مہمت بزداغ سمیت ٹی وی کے مختلف اداکاروں، پروڈسرز نے بھی ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔مہمت بزداغ کا کہنا ہے کہ جنید ترک سنیما کے ماسٹر اور ہمارے بچپن کے ہیرو تھے، انہوں نے وبائی مرض کرونا سے لڑ کر سیٹ پر دلیرانہ واپسی کی تھی، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔کورولوس عثمان کے ہیرو براق ازچیوت نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جنید ہمارے لیجنڈری اداکار تھے اور ہمارے دلوں میں ان کا بہت خاص مقام تھا یہ مقام ہمیشہ رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنید کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بے شک جنید آرکین ایک بے حد ملنسار، خوش اخلاق شخص تھے، ہم ان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر