ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کا منصوبہ، شیخ رشید نے 7 لوگوں کے خلاف درخواست دےدی

شیخ رشید
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے تھانہ کوہسار میں 7بندوں کا لکھ کر دے دیا ہے اگر میں مارا جاؤں تو یہ ذمہ دار ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ میری جان کے درپے ہیں۔ 7 افراد مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ تھانہ سیکرٹیرٹ میں 7 افراد کیخلاف درخواست جمع کرادی ہے۔نوازشریف، شہبازشریف،حمزہ،سلیمان،حسن نواز، رانا ثنااللہ شامل ہیں۔درخواست کی کاپی عمران خان کو بھی دوں گا۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ رات بھی میرے پیچھے لوگ لگائے رکھے۔میں نے وقت سے پہلے لکھ کر دے دیا ہے کہ یہ ذمہ دار ہیں۔میں نے آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی آئی بی،  ڈی جی ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایم آئی کو بھی درخواست دی ہے۔یہ عمران خان کے لانگ مارچ کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ہم امن چاہتے ہیں۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ہمیں سامراجیوں نے نکالا اور ان کے لوکل ہینڈلر نواز شریف اور ان کی پارٹی کہ لوگ بکے۔ مقتدر حلقے کبھی خاموش نہیں رہتے، ان کی آنکھیں اور کان کھلے ہیں۔لوگ عمران خان کی کال پر آ رہے ہیں۔انہوں نے بغیر قانون بدلے 300 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے ہیں۔ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے خلاف ٹنوں منشیات کے کیسز ہیں۔دنیا میں کوئی باپ بیٹا ایسا نہیں جن پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہیں۔ عمران خان نے آج وائٹ پیپر بھی جاری کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہامیں ڈرنے والا نہیں،ہتھکڑی زیور اور جیل سسرال ہے۔میرا نام تو انہوں نے دینا ہی دینا تھا۔ عمران خان اور فواد چودھری کا نام ایف آئی آر میں دیا ہے۔ایف آئی آرز پڑھیں، ساری ایف آئی آرز رانا ثنااللہ نے خود لکھوائی ہیں۔یہ تحریک سے پہلےشیخ رشید اور عمران خان کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں۔سارا بوجھ عدلیہ پر آنے والا ہے۔عدلیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ عدلیہ انصاف کرے۔

شیخ رشید نے کہا میں نے پشاور میں کہا لوگوں نے انہیں گالیاں دینی ہیں۔میں تو پہلے کہتا تھا ن سے ش نکلے گی، اس وقت تو ش کی حکومت ہے۔مئی کا مہینہ خطرناک اور خوفناک ہے۔مائیں بہنیں اس طرح نکلیں گی کہ لوگوں کا سمندر نہیں سنبھالا جائے گا۔میں پھر انہیں بتا رہا ہوں کہ لوگ انہیں انڈے ماریں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor