ویب ڈیسک:ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، رات کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کا راج ہے، آج بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں دادو، موہنجو داوڑو، نوابشاہ، مٹھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، بلوچستان میں تربت، سبی اور نوکنڈی میں شدید گرمی پڑے گی۔