ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ اب جہاز نہیں ق لیگ چلائیں گی

پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ اب جہاز نہیں ق لیگ چلائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی، چودھری شجاعت حسین نے کہا ان کے دور اقتدار میں مزدور خوشحال تھا اور صنعت ترقی کی راہ پر گامزں تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز رکھی والی شہناز لغاری نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔  اس موقع پر شہناز لغاری کی جانب سے ق لیگ کے قائدین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا گیا جبکہ ق لیگ کے قائدین کی جانب سے شہناز لغاری کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے محنت کشوں کیلئے مثالی اور تاریخی کام کیے اور آئندہ بھی کرے گی۔ پنجاب میں صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں سے خوشحال ہو رہے تھے۔ ہماری حکومت نے انہیں مفت تعلیم، مفت ادویات، 1122، علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال، لیبر کالونیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:جاتی حکومت نے تحائف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی 

  علاوہ ازیں مسلم لیگی رہنما خدیجہ عمر ایم پی اے، سیدہ ماجدہ زیدی، سیدہ اسما شاہ، ثمرین تاج بھی موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کے مزدور و محنت کش طبقے کیلئے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا۔ مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی قانون سازی کی اور آئندہ بھی کریں گے تاکہ محنت کش طبقے کو مزید ریلیف مل سکے۔