مریم نواز نےبرطانوی ہائی کمشنر سے پنجابی طلبہ کے لئے انگلینڈ میں سکالر شپس کی تعداد بڑھانے کی فرمائش کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب کی  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے  برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی۔

یہ ملاقات مریم نواز کے آفس میں ہوئی۔ برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو  وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی۔ اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مریم نواز نے  پنجاب کے طلبا کے لئے اعلیٰ  برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپس کی تعداد  بڑھا نے کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے برٹش ہائی کمشنر کو  گورنس اور شفافیت پر اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن پر بھی بات چیت ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا۔ 

مریم نواز نے کہا  ہم  پنجاب کو  جلد ڈیجیٹلائز کرنا چاہتے ہیں۔ 

 برٹش ہائی کمشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج بھی  برٹش ہائی کمشنر کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں  موجود تھیں۔