سٹی42: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث کے الیکٹرک کے مختلف علاقوں میں فیڈرز،پی ایم ٹی اور سب اسٹیشن ٹرپ کرگئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 145 فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی،ملیر،گڈاپ،گلشن معمار،لیاقت آباد شامل جبکہ ،بلدیہ،ماڈل کالونی،کھوکھراپار،گلستان جوہر، گلشن اقبال،پنجاب کالونی ،منگھوپیر،ماڑی پور،اورنگی،لانڈھی ،کورنگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔