ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف کرپشن، ن لیگ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ

پیف کرپشن، ن لیگ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس مکمل ناکام ہو چکے ہیں جبکہ پیف کا دو سالہ فزانزک آڈٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔  

مسلم لیگ ( ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اسکینڈل سامنے آنے پر بہت افسوس ہوا، حکومت کی تعلیم کے نام پر لوٹ مار انتہائی افسوس ناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ نیب کے نوٹس لینے پر آج سارا دن پیف آفس میں ریکارڈ ٹمپر ہوتا رہا، فرضی بچے ظاہر کرکے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کوسخت سزا ملنی چاہیئے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پیف کے معاملے پر اسمبلی میں بھی بات کریں گے،  ادارے کو تباہ کسی صورت نہیں کرنے دیں گے جبکہ پیف کے ریکارڈ کو ٹمپرنگ کرکے شام کو پریس کانفرنس کرنا سراسر بددیانتی اور جرم ہے۔

رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیف کا دو سالہ کارکردگی کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے، انہوں نے کہا مراد راس تعلیم کی وزارت چلانے میں ہر طرح سے ناکام ہو چکے اور واثق قیوم عباسی چئیرمین پیف اس غیرقانونی اقدام کی سرپرستی کررہے ہیں۔