ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول ڈیفنس کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام

سول ڈیفنس کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) شہری دفاع کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام سیمینار، کنٹرولر سول ڈیفنس ڈی سی لاہورکہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ادارے کو فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ٹاؤن ہال میں عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے شہری دفاع تنظیم کے زیراہتمام سیمینار ہوا، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد برطانیہ میں سول ڈیفنس کی تشکیل ممکن ہوئی۔ سول ڈیفنس کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تنظیم شہری دفاع کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن قاری شیر عالم کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ڈپٹی وارڈنز کی تمام نشستوں پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائےگا۔ سال 2019 کو بچوں کی حفاظت کا سال قراردیا گیا ہے، سول ڈیفنس کی فورس شہر میں ابھرتی ہوئی پروفیشنل فورس کے طور پر نظر آئے گی۔

چیف سول ڈیفنس آفیسرعرفان علی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہیے، طلبہ کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ دلواکر رضاکاروں کی ایک کھیپ تیارکی جاسکتی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن قاری شیرعالم کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اداروں میں سول ڈیفنس کے دفاتر کو یقینی بناکر ہنگامی حالات سے باآسانی نمٹایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر سول ڈیفنس کے آفیسرز کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ پی ایس او ٹو میئر لاہور میاں وحید الزمان، ڈویژنل وارڈن مظفرحسین بٹ، رضوان شفقت خان، محمد رشید، سید مشکور عالم زیدی، میاں محمد اسحاق اور آصف علی شیخ سمیت دیگر بھی سیمینار میں موجود تھے۔