(ملک اشرف) ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کےملازمین کے لیے خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کےملازمین کومستقل کرنےکا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی نے شاہدہ پروین سمیت دوسو سے زائد کی درخواستوں پرحکم جاری کیا، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومتی پالیسی کےمطابق انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جنرل ہسپتال سمیت دیگر کےڈیلی ویجیز ملازمین کومستقل کرلیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نو ماہ ماہ تک پراجیکٹ میں کام کرنے والا ملازم مستقل ہوسکتا ہے۔
درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ عدالت ووکیشنل ٹریننگ کےتمام ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنےکا حکم دے، پنجاب حکومت کی جانب سےسرکاری وکیل نےموقف اختیارکیا کہ دوہزار پندرہ کے بعد بھرتی ہونے والے وزیر اعلی پراجیکٹ میں شمار ہوتے ہیں۔ پراجیکٹ کے ڈیلی ویجز ملازمین مستقل کرنے کے زمرے میں نہیں آتے، چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کو نسل کی تعیناتی تک ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔