ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 روپے کا اضافہ

petrol price in UAE
کیپشن: petrol price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روز کا معمول بن گیا،  رواں برس کے آغاز سے تاحال متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 27 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیاکے مطابق یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ رد وبدل کے سلسلے میں جون کے مہینے سے پٹرول کی قیمت میں 27 پاکستانی روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یو اے ای میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم کا ملے گا جو پاکستانی روپوں میں 225 روپے کا بنتا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ مہینے فی لیٹر پٹرول کی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہو گئی ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer