ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر

کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا،تمام سرکاری وپرائیویٹ کالجز 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کی ہدایات پرلاہور سمیت صوبہ بھر کے کالجز میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، تمام سرکاری وپرائیویٹ کالجز31 جولائی تک بند رہیں گے۔

فیصلے کے مطابق بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی، بی ایس پروگرام کے تمام امتحانات بھی بورڈزاور یونیورسٹیز کے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

واضح رہےکہ  گزشتہ روز محکمہ ہائرایجوکیشن نے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔