ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوای ٹی کے طلبا کامستقبل خطرے میں پڑگیا

یوای ٹی کے طلبا کامستقبل خطرے میں پڑگیا
کیپشن: UET
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فارن پروفیسرز کو فیس کی عدم فراہمی کے باعث طلبا کی تھیسز اویلوایشن بھی رک گئی۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بدترین مالی بحران کا شکار ہے،مختلف کلاسز کے پی ایچ ڈی تھیسز کئی ماہ سے ایویلوایٹ نہیں ہوسکے ہیں، جس کے باعث طلبا کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، یونیورسٹی کی جانب سے کئی ماہ سے فارن پروفیسرز کو اویلوایشن فیس نہیں دی جا سکی، جس کی وجہ سے فارن پروفیسرز نے مزید تھیسز اویلوایشن سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھئے: یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر میں اضافہ ہونے پر یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنےکااعلان کیاتھا، پنجاب کے تمام سرکاری انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی اداروں میں داخلےکےلئےانٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔انٹری ٹیسٹ کے لئےرجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا،اب طلبہ  نئی تاریخوں کےاعلان تک اپنی رجٹریشن کرا سکیں گے۔

یونیورسٹی انتظامہ کا کہنا ہے انٹری ٹیسٹ ملتوی ضرور ہوا ہے مگر رجسٹریشن کاعمل جاری  رہے،ایچ بی ایل کی منتخب برانچیں مزید اطلاع تک انٹری ٹیسٹ ٹوکن فروخت کرنا جاری رکھیں گی اور آن لائن / کنیکٹ چالان کی سہولت کےذریعے ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی سہولت بھی  فعال رہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer