سپریم کورٹ نے کمشنر اوورسیز پاکستانی افضال بھٹی کو معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے کمشنر اوورسیز پاکستانی افضال بھٹی کو معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر نیب سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی، کمشنر اوورسیز پاکستانی افضال بھٹی کو معطل کر دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔اصغر خان کیس، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف  پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی آئی سی میں بے ضابطگیوں کے  کیس کی سماعت کی، ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے پی آئی سی میں مبینہ کرپشن اور پی آئی سی بورڈ کے ممبر افضال بھٹی کی بطور اوورسیز پاکستانی کمشنر تقرر کی عبوری رپورٹ پیش کی، ڈی جی نیب نے بتایا کہ ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، اچھی کارکردگی کے باوجود کرپشن بے نقاب کرنے پر کنٹریکٹ فارماسسٹ فریحہ مجید کو بدنیتی پر برطرف کیاگیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ایس ایم ایس کریں اور گھر بیٹھے نئے کرارے نوٹ پائیں

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تنخواہ کی مد میں جتنے پیسے وصول کیے ہیں عدالت ایک ایک دھیلہ واپس لے گی، عدالت نے دو ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔