ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت سہولت کارڈاستعمال کرنیوالوں کیلئےبری خبر  

صحت سہولت کارڈاستعمال کرنیوالوں کیلئےبری خبر  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صحت سہولت کارڈاستعمال کرنیوالوں کیلئےبری خبر آ گئی،انشورنس کمپنی نےکارڈیک سرجری آپریشن پرائیویٹ ہسپتال میں معطل کردیا۔

 انشورنس کمپنی نےتمام پرائیویٹ ہسپتالوں کومراسلہ جاری کردیاگیا،مراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت 30فیصدادائیگی کاطریق کارمتعارف کرانےکیلئےکام کررہی،طریق کارکوحتمی شکل دینےتک کارڈیک سرجری خدمات کوپرائیویٹ ہسپتالوں میں محدودکرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی،انشورنس کمپنی نےمراسلہ میں پنجاب کےرہائشیوں کیلئےدل کاعلاج مؤخرکیا۔

 سٹیٹ لائف انشورنس کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے مریضوں سے30 فیصد پیسے چارج کرنےکی سفارش کی ہے لہٰذا پنجاب میں مستحق افراد کے تعین تک کارڈیک سروسز صحت کارڈ پر نہیں ہوں گی،اسٹیٹ لائف انشورنس کے مطابق یکم جولائی کے بعد دل کے امراض کےعلاج پر نجی ہسپتالوں کو ادائیگی نہیں ہو گی۔

 اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس نے امراض قلب کے بعد نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر زچگی کےعلاج کی سہولت بھی بند کردی۔

 اسٹیٹ لائف نے صحت کارڈ پینل کے نجی اسپتالوں کومفت زچگی علاج بند کرنے کی ہدایت کی اور مراسلے میں کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نجی اسپتالوں کو مراسلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہے۔

 مراسلے کے مطابق نارمل ڈلیوری یا سی سیکشن پر اسٹیٹ لائف کوئی ادائیگی نہیں کرے گا۔