ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویٹرصارفین مشکل میں پھنس گئے

tweeter user
کیپشن: tweeter user
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ٹویٹرکے ڈاؤن ہونے کا مسئلہ درپیش ہے جس پر صارفین نے ملے جلے  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر  کے ڈاؤن ہونے کے مسئلے کی وجہ سےصارفین کو دنیا بھر میں تکنیکی دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا۔زیادہ تر صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں اور کسی خاص پوسٹ پر فوکس کرتے وقت جوابات یا ٹویٹر کو لوڈ نہیں کرسکتے ہیں  کیونکہ ویب سائٹ نے بار بار ایک غلطی کا پیغام بھجوا دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’کچھ غلط ہو گیا ہے ، دوبارہ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
 رپورٹ کے مطابق ٹائم لائنز قابل رسائی رہنے کے باوجود کئی تھریڈز اور پروفائلز کو لوڈ کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے صبح ٹویٹر صارفین کو ایک عجیب مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے  لیکن کچھ صارفین نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم موبائل پر زیادہ تر فعال ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے جوابی ردعمل میں کہا ہےکہ ممکن ہے کہ کچھ پروفائل ویب پر لوڈ نہ ہوپارہے ہوں کیونکہ ویب سائٹ ''فکس'' پر کام کر رہی ہے۔ ہم فی الحال اس معاملہ کے حل پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ جڑے رہنے کے لیے شکریہ!