مسافرٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

مسافرٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ریلوے نے مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، کرایوں میں 2 سے18 فیصد تک اضافے کا کیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹکٹوں میں مجموعی طورپر50 روپے سے600 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اکانومی کلاس کی ٹکٹوں کےکرایوں میں 100روپے اضافہ کیا گیا، گرین لائن کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 6500  سے بڑھا کر6950 روپے، پاک بزنس ایکسپریس کا اے سی سلیپرکا کرایہ6500 سے7000 ہزار روپے، پاک بزنس ایکسپریس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 1750 سےبڑھا کر 1850 روپے کر دیا۔ اکبر ایکسپریس اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 2800 سے3000 روپے، شاہ حسین اے سی سلیپر کا کرایہ 6700  سے بڑھا کر7200 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ شاہ حسین اکانومی کلاس کا کرایہ 1800 سے1900 روپے، جعفرایکسپریس کے اے سی سلیپر کا کرایہ 6500 سے بڑھاکر7000 روپے، جعفرایکسپریس اکانومی کلاس کا کرایہ 1850 سے1950 روپے، تیزگام ایکسپریس اے سی سلیپرکا کرایہ 7150 روپے سے بڑھا کر7650 روپے، تیز گام اکانومی کا کرایہ 1650 سے1750 روپے، خیبرمیل کےاے سی سلیپرکا کرایہ 7700 سے8300 روپے، کیا گیا۔

اکانومی کا کرایہ 1700 سےبڑھا کر 1800 روپے اور راولپنڈی جانے والی ریل کارکا کرایہ 400 سےبڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا، لاہور سے دیگر شہروں میں جانے والی ٹرینوں کی اکانومی کلاس ٹرینوں میں 50 روپے سے 100 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ لاہورسے خانیوال کا کرایہ 600 سے650، لاہورسے ملتان سٹی کا کرایہ 650  سے 700 روپے، لاہورسے ملتان کینٹ کا کرایہ 450 سے بڑھا کر550، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 1050 سے1100، لاہور سے روہڑی کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1300 روپے اورلاہورسے کوئٹہ کا کرایہ 1050 سے1100 ہوگیا ہے۔

نئے کرایہ ناموں کا اطلاق آج سے ملک بھرکے ریزرویشن دفاترمیں کردیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer