حسن علی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر جیل چودھری عبدالغفور مئیو کا پیپلز پارٹی میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ جاتی امرا سے سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور دیگر دو حلقوں سے امیدوار ہیں۔
ذمہ دار زرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امراء میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ چودھری عبدالغفور میو جلسہ عام میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دے کر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے بھرپور انداز سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی لاہور کے سیکریٹری جنرل رانا جمیل منج کی کاوشوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔