سال 2024 کا پہلا افتتاح، محسن نقوی نے لاہوریوں کو  ایک اور سمارٹ پولیس سنٹر کا تحفہ دے دیا

Mohsin Naqvi, Chief Minister Punjab, Smart Police Center, Gulshan e Iqbal Smart Police Center, Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  پاکستان میں تمام حکومتی اداروں  میں سال 2023 کے آخری افتتاح کی طرح سال 2024 کا پہلا افتتاح کرنے کا اعزاز بھی پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی کے حصہ میں آیا۔ 

یکم جنوری کا آغاز ہونے کے کچھ دیر بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گلشن اقبال اسمارٹ پولیس سنٹر کا افتتاح کردیا۔
سمارٹ پولیس سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ پولیس سنٹر منصوبے کو 30 دن میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ٹریفک لائسنس کی فیس میں آج سے اضافہ کردیا گیاہے، دس جنوری سے ٹریفک لائسنس کی نئی فیس وصول کی جائے گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ وہ اکتیس جنوری تک تمام منصوبے مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم کی شرح میں 30 فیصد کمی خوش آئند ہے۔